چیف جسٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی اہم ملاقات

ملاقات میں زیر سماعت مقدمات سمیت دیگر قانونی و آئینی امور پر گفتگو


ویب ڈیسک May 20, 2023
(فوٹو : فائل)

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے اہم ملاقات اور زیر سماعت مقدمات سے متعلق بات چیت ہوئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک اور بڑی ملاقات ہوئی جس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے اہم ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق معزز جج صاحبان کے درمیان ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ملاقات میں موجود نہیں تھے۔

یہ پڑھیں : جسٹس فائز کی سربراہی میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلیے کمیشن قائم

ذرائع کے مطابق ملاقات میں زیر سماعت مقدمات سمیت دیگر قانونی و آئینی امور پر بات ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں