کراچی کیلئے بجلی مزید ایک روپے 55 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔


ویب ڈیسک May 20, 2023
نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکراچی کیلئے بجلی مزید ایک روپے55پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔

اضافے کی منظوری گزشتہ مالی سال کی دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی۔ نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

اضافی وصولیاں مئی سے جولائی2023 کے دوران کی جائیں گی ۔

وفاقی حکومت نے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کیلئے نیپرا سے رجوع کیا تھا۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں