اجمل وزیر اور ہشام انعام اللہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

9 مئی کے بعد اب میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک ہونا اپنی توہین سمجھتا ہوں، پریس کانفرنس


ویب ڈیسک May 20, 2023

سابق وزیر صحت خیبر پختون خوا ہشام انعام اللہ اور خیبرپختونخوا حکومت کے سابق ترجمان اجمل وزیر نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیر صحت خیبر پختون خوا اور لکی مروت سے منتخب ایم پی اے ہشام انعام اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں وزارت کے لیے نہیں آیا، جنہوں نے دفاع کا حلف لیا ہے ان کے خلاف کبھی نہیں جاسکتا، نو مئی کے واقعات کے بعد میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ منسلک ہونا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔

ہشام انعام اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں میں کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کررہا، اپنے حلقے کے عوام کی وجہ سے مجھے عزت ملی، میں نہیں چاہتا کہ غداروں کی صفت میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ شرپسند عناصر نے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا، قومی ہیروز کے مجسمے، جناح ہاؤس کو جلانا قابل مذمت ہے،عمران خان اور پارٹی کے کچھ مخصوص افراد کھلے عام ریاست اور ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکر پر اتر آئے ہیں جو کہ غلط ہے۔

اجمل وزیر

دوسری جانب اجمل وزیر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا، میں ان کی عزت کرتا ہوں، آڈیو لیک پر میں نے عمران خان کو کہا میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، جس میں اپنی حکومت کے لوگ شامل تھے، میرے پاس ثبوت ہیں۔

اجمل وزیر نے کہا کہ آج میرے پاس دو راستے ہیں، یہ بات میں دل سے کررہا ہوں، کسی کے دباؤ میں فیصلہ نہیں کررہا، 9 مئی واقعے پر چپ کر جاؤں تو لگے گا میری رضامندی ہے، اگر میں بولوں تو پارٹی کی خلاف ورزی ہو جائے گی، وش یو گڈ لک خان۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں