جناح اسپتال میں نامعلوم افراد ڈاکٹروں کا روپ دھار کر مریضوں کو لوٹنے لگے

جناح اسپتال میں آئے مریضوں سے نامعلوم افراد بیس بیس ہزار روپے تک وصول کرچکے ہیں، ذرائع


دعا عباس May 20, 2023
فوٹو فائل

جناح اسپتال کراچی میں نامعلوم افراد ڈاکٹروں کا بھیس بدل کرمریضوں کو لوٹنے لگے۔

جناح اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں مریض نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نے تشخیصی ٹیسٹوں کے نام پر 5 ہزار روپے وصول کیے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی سادہ لوح مریضوں سے 20،20 ہزار تک وصول کیے گئے ہیں۔

اسپتال میں اکثر ایسے مریض جو اندرون سندھ سے علاج کے غرض سے کراچی آتے ہیں،ان کی مجبوری کا غلط فائدہ اٹھایا جاتا ہے،اکثر افراد میں اتنی آگاہی بھی نہیں ہوتی کہ اس شخص کے حربے کو سمجھ سکے،ایسے معصوم مریض اپنے جیب سے رقم نکال کر مشکوک فرد کے حوالے کردیتے ہیں۔

دوسری جانب ایکسپریس نیوز کی نشاندہی پر جناح اسپتال انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ترجمان جناح اسپتال جہانگیر درانی کے مطابق اکثر سرکاری اسپتالوں میں نامعلوم افراد مریضوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن ہمیں اسپتال کے طبی عملے میں شامل چند افراد پر شک ہے، مشکوک افراد اسپتال میں متعدد مریضوں سے معاوضے لے چکے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ پولیس کی مدد سے اس کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے، جس کے بعد ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں