پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کارکنوں کی رہائی کیلیے عدالت جانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی چیئرمین کی قانون دان حامد خان سے ملاقات، کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی کیلیے فوری عدالت جانے کا فیصلہ


طالب فریدی May 20, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف نے نو مئی کے واقعات کے الزام میں گرفتار ہونے والے کارکنان کی رہائی کے لیے عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف قانون دان حامد خان کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک بھر میں جاری پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن پر مشاورت کی گئی۔

سینئر وکیل حامد خان نے چیئرمین تحریک انصاف کو قانونی معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا اور اس معاملے میں ہونے والی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔

مزید پڑھیں: آڈیو لیک کمیشن پرعمران خان کا ردعمل؛ ریکارڈنگ کرنے والے عناصر کی نشاندہی کا مطالبہ

عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی ناحق گرفتاریاں زیادتی ہیں، تحریک انصاف کو ختم کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ سینئر قانون دان نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں تصدیق کی کہ کارکنان کی رہائی کے لئے وکلا عدالتوں سے رجوع کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں