ثانیہ مجھے سے بہت بڑی اسٹار ہے شعیب ملک
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں
کھیلوں کی سپراسٹار جوڑی کرکٹر شعیب ملک اور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں ہیں اور اکثر ان کے رشتے کے متعلق سرخیاں بنتی رہتی ہیں، اب ایک تازہ انٹرویو میں شعیب ملک نے ثانیہ کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری اور ثانیہ کی شادی کو جتنی زیادہ شہرت ملی وہ سب کی سب ثانیہ کی وجہ سے تھی کیوں کہ وہ ایک سوپر ڈوپر اسٹار ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے گھر میں خواتین فیملی ممبر کی کامیابی کا جشن منانا چاہئے۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایک شخص کو کسی کی کامیابی پسند نہیں تو لوگوں کو اپنی کامیابی پر خوش رہنے دیا جائے اور اگر کسی کے گھر میں کوئی کامیابی حاصل کرے تو اسے منانا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کامیابی چاہے کسی کی بہن حاصل کرے، بیوی، ماں یا ساس کو ملے، ہمیں مساوی طور پر اس پر خوش ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ ثانیہ اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں تاہم دونوں کی جانب سے تاحال اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔