ہم جنس پرستوں کو خفیہ معلومات دینے پر امریکی پولیس انٹیلیجنس سربراہ پر فرد جرم عائد

شین لیمنڈ کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا تھا جن پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام لگایا گیا ہے

فوٹو: فائل

ہم جنس پرستوں کو پولیس کی خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزام میں امریکی پولیس انٹیلی جنس سربراہ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی گرینڈ جیوری نے واشنگٹن میں پولیس انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ شین لیمنڈ پر ہم جنس پرستوں کو خفیہ معلومات فراہم کرنے اور تین جھوٹے بیانات دینے کے الزامات میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

شین لیمنڈ کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا تھا جن پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام لگایا گیا ہے جس کے تحت انہیں زیادہ سے زیادہ 30 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔


امریکی محکمہ پولیس کے مطابق 24 سال تک فورس کے لیے کام کرنے والے شین لیمنڈ کو محکمہ انصاف کی تحقیقات کی وجہ سے فروری 2022 میں رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ فرد جرم میں لیفٹیننٹ شین لیمنڈ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ہم جنس پرستوں کے رہنما اینریک ٹیریو کو اُسکی گرفتاری کے وارنٹ کے بارے میں مبینہ طور پر پہلے سے خبردار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دیگر خفیہ معلومات بھی پہنچائیں۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ معلومات 2020 میں امریکی دارالحکومت کے ایک چرچ سے چوری ہونے والے "بلیک لائیوز میٹر" کے بینر کو جلانے کی تحقیقات سے متعلق تھیں۔

واضح رہے کہ ہم جنس پرست رہنما اینریک ٹیریو کو بلیک لائیوز میٹر بینر کیس میں 2021 میں پانچ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ ایک الگ کیس میں ٹیریو اور اسکے دیگر ہم جنس پرست ساتھیوں کو 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کے حامیوں کے ذریعہ یو ایس کیپیٹول پر حملے کا مجرم بھی قرار دیا گیا تھا۔
Load Next Story