پشاور میں کمسن بچوں کو موبائل فون کرایے پر دینے کا انکشاف

بچے موبائل فون پر غیر اخلاقی ویڈیوز اور گیمز کھیلتے تھے، پولیس نے ایکشن لے کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک May 20, 2023
فوٹو ٹویٹر

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں کمسن بچوں کو کرائے پر موبائل دینے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایک روز قبل پشاور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں تین کمسن بچوں کو موبائل استعمال کرتے دیکھا گیا تھا۔ انکشاف ہوا تھا کہ وہاں بیٹھا شخص 60 روپے فی گھنٹہ پر بچوں کو موبائل دیتا ہے جس کے بعد وہ کچھ بھی دیکھ سکتے یا گیم کھیل سکتے ہیں۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کی اور تین افراد کو حراست میں لے لیا جو بچوں کو موبائل فون کرائے پر فراہم کرتے تھے۔



دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ بچے فونز پر غیر اخلاقی ویڈیوز دیکھتے اور پب جی سمیت دیگر آن لائن گیمز کھیلتے تھے جبکہ اُن کے گھر والے اس بات سے لاعلم تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں