پشاور میں کمسن بچوں کو موبائل فون کرایے پر دینے کا انکشاف

بچے موبائل فون پر غیر اخلاقی ویڈیوز اور گیمز کھیلتے تھے، پولیس نے ایکشن لے کر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

فوٹو ٹویٹر

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں کمسن بچوں کو کرائے پر موبائل دینے والے تین افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایک روز قبل پشاور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں تین کمسن بچوں کو موبائل استعمال کرتے دیکھا گیا تھا۔ انکشاف ہوا تھا کہ وہاں بیٹھا شخص 60 روپے فی گھنٹہ پر بچوں کو موبائل دیتا ہے جس کے بعد وہ کچھ بھی دیکھ سکتے یا گیم کھیل سکتے ہیں۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کی اور تین افراد کو حراست میں لے لیا جو بچوں کو موبائل فون کرائے پر فراہم کرتے تھے۔

Load Next Story