نیپالی شہری نے 27ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی
کامی ریتا ویتنام کے کوہ پیما کی رہنمائی کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چوٹی تک پہنچے
نیپالی کوہ پیما کامی ریتا شیرپا نے 27 ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کو سر کرکے سب سے زیادہ چوٹی کو سر کرنے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا۔
کامی ریتا کی مہم کے منتظم منگما شیرپا نے بتایا کہ کامی ریتا ویتنام کے کوہ پیما کی رہنمائی کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چوٹی تک پہنچے۔
53 سالہ کامی ریتا شیرپا نے 2018 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو کئی بار سر کرنے کا ٹائٹل اپنے نام کیا جب انہوں نے 22 ویں بار بلند ترین چوٹی کو سر کیا تھا۔ اس وقت بھی کامی ریتا نے دو دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ اشتراک کیا تھا۔
واضح رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک ہے جو کہ 29,032 فٹ بلند ہے۔ ہر موسم بہار میں سیکڑوں مہم جو اسے سر کرنے آتے ہیں جب درجہ حرارت زیادہ اور ہوائیں عام طور پر پرسکون ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ کامی ریتا سے پہلے برطانوی کوہ پیما کینٹن کول نے 17ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا جس پر انہوں نے غیر نیپالی کی جانب سے سب سے زیادہ چوٹی کو سر کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔