سوئٹزرلینڈ میں سیاحتی طیارہ گر کر تباہ 3 ہلاک

3 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے لیکن ٹھیک طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، پولیس


ویب ڈیسک May 21, 2023
—فائل فوٹو: رائٹرز

سوئٹزرلینڈ کے مغربی حصے میں ایک سیاحتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 3 افراد کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

علاقائی پولیس نے تصدیق کی کہ ایک طیارہ زیورخ سے تقریباً 150 کلومیٹر مغرب میں نیوچیٹیل کے سوئس کینٹن میں فرانکوسوئس سرحد کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سیاحتی طیارہ کو حادثہ صبح 10:20 بجے نیوچیٹیل کے ایک گھنے اور جنگلاتی علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنا قبل از وقت ہے تاہم امکان ہے کہ طیارے حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے اور حادثے میں کتنے افراد ہلاک اور زخمی ہیں اس بارے میں جلد معلومات فراہم کی جائیں گی۔ آر این ٹی براڈکاسٹر نے رپورٹ کیا کہ ریسکیو سروسز اور پولیس ملبے کے مقام پر موجود ہیں، اور حکام نے حادثے کے ارد گرد کے حالات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |