پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا

خاتون سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچی تھیں، اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد چار ہوگئی


ویب ڈیسک May 21, 2023
فوٹو :فائل

سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والی خاتون مسافر کو منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اسلام آباد کے پمر اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ خاتون سعودی عرب کے شہر مکہ سے آج اسلام آباد پہنچی تھیں۔ جن کو علامات ظاہر ہونے پر ہوئی اڈے پر روک کر ٹیسٹ کیے گئے۔

ماہرین متعدی امراض پمز کے مطابق متاثرہ خاتون کو پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب قومی ادارہ صحت کی بھی خاتون کے منکی پاکس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سعودی عرب سے آنے والے چار افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں منکی پاکس کے مقامی سطح پر پھیلنے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں