فردوس شمیم کی گرفتاری پر عمران خان کا اظہار مذمت

فردوس شمیم نقوی کینسر سے شفایابی کے مراحل میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک May 21, 2023
فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو دہشتگردی کے الزام میں زندان میں ڈال کر اہلِ اقتدار نے ظاہر کیا ہے کہ کس قدر گراوٹ کے شکار ہیں۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی 27 سال پہلے میرے ہمسفر اور پاکستان کو ایک منصفانہ اور انسانی اقدار پر مبنی سماج کی صورت میں ڈھالنے کے خواب میں میرے شراکت دار بنے۔

انہوں نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی نے جدوجہد کے تمام نشیب و فراز کا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا اور ایمان کی پختہ بنیادوں پر استوار مضبوط کردار ہی تھا جو بہت سی مایوسیوں کے باوجود ثابت قدمی کا وسیلہ بنا۔

عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی کینسر سے شفایابی کے مراحل میں ہیں، انہوں نے کینسر مرض کا بھی پورے وقار اور ہمت سے مقابلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں