کراچی 9 مئی کو واٹر بورڈ کی سکشن مشین جلانے کا ملزم گرفتار

ملزم گل رحیم نے 9 مئی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جلتے ہوئے سیکشن مشین کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی


Staff Reporter May 21, 2023
(فوٹو : فائل)

9 مئی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی سکشن مشین جلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 مئی کو شہر میں جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس نے شارع فیصل پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی سکشن مشین جلانے کے الزام میں ملزم گل رحیم کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم گل رحیم نے 9 مئی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جلتے ہوئے سیکشن مشین کے ساتھ ویڈیو بنائی تھی۔

اطلاعات ہیں کہ ملزم نے واقعے سے اظہارلا تعلقی کردیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں