بھارت میں والدین نے بیٹے کی لاش سے اُس کی سالگرہ کا کیک کٹوایا

14 سالہ نوجوان اپنی سالگرہ کا سامان لینے بازار گیا تھا کہ دل کا دورہ پڑ گیا


ویب ڈیسک May 21, 2023
نوجوان اپنی سالگرہ کا سامان لینے گیا تھا کہ دل کا دورہ پڑ گیا؛ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست تلنگانہ میں 16 سالہ لڑکا دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا اور اسی دن نوجوان لڑکے کی سالگرہ بھی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کلنگانہ کے ایک اسپتال کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دل شکستہ والدین اپنے بیٹے کی لاش سے اس کی سالگرہ کا کیک کٹوا رہے ہیں۔ دسویں جماعت کا طالب علم اپنی سالگرہ کا سامان لیے ہی بازار گیا تھا کہ دل کا دورہ پڑ گیا۔

نوجوان لڑکے کو منچیریال کے سرکاری اسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔ بدنصیب والدین سالگرہ کا کیک لیے اسپتال پہنچے تو ان کا بیٹا فوت ہوچکا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹے کی لاش اسپتال کے بستر پر ہے اور والدین اس کا ہاتھ پکڑ کر کیک کاٹ رہے ہیں۔ ماں باپ نے خود کو اور اپنے بیٹے کی لاش کو بھی سالگرہ کی مبارک باد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں