ایران میں بارڈر فورس اور مسلح افراد میں جھڑپ میں 6 اہلکار ہلاک

حملہ آور جاتے ہوئے بارڈر سیکیورٹی فورس کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے

ایرانی سیکیورٹی بارڈر کے 6 اہلکار مسلح حملے میں ہلاک؛ فوٹو: فائل

ایران کے صوبے سیستان-بلوچستان کی سرحد پر بارڈر فورس اور مسلح علیحدگی پسند گروہ کے درمیان جھڑپ میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس کے 6 اہلکاروں کو پاکستان کے ساتھ ملنے والی ایران کی سرحد کے قریب سراوان میں ہلاک کیا گیا۔ سرحدی محافظوں اور حملہ آورں کے درمیان جھڑپ کئی گھنٹے جاری رہی تھی۔


جھڑپ کی اطلاع میں ایرانی فوج کے تازہ دستوں کو سرحد پر بھیجا گیا تھا تاہم اس سے قبل ہی حملہ آوروں کو اہلکاروں کو قتل اور ان کا اسلحہ لے کر فرار ہوچکے تھے۔

خیال رہے کہ غربت زدہ سیستان-بلوچستان کی سرحدیں افغانستان سے بھی ملتی ہیں۔ اس صوبے میں منشیات کی اسمگلرز، علیحدگی پسندوں اور حکومت مخالف عسکری تںظیموں کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو اسی صوبے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 2 پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
Load Next Story