جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جاوید اوڈھو

پولیس دستیاب وسائل میں بہتر سے بہتر سے کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے


Staff Reporter April 25, 2014
پولیس دستیاب وسائل میں بہتر سے بہتر سے کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جاوید عالم اوڈھو:فوٹو:پی پی آئی/فائل

ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

پولیس دستیاب وسائل میں بہتر سے بہتر سے کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے ویسٹ زون پولیس کی ایک ہفتے پر مشتمل کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے خواجہ اجمیر نگری سے ٹارگٹ کلر ارشد کے ٹو، ناظم آباد سے ٹارگٹ کلر فیضان حسین ، اتحاد ٹاؤن سے گینگ وار کے ٹارگٹ کلر اسد اﷲ خان کو گرفتار کیا جبکہ نیو کراچی سے کاشان عرف چوچو ، اتحاد ٹاؤن میں اغوا کار بشیر بلوچ کو مقابلے میں ہلاک کیا۔

شارع نورجہاں پولیس نے مقابلے میں یونس کو ہلاک اور ساتھی جمعہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ، سرجانی ٹاؤن میں مقابلے میں محمد رمضان مارا گیا جبکہ ساتھی محمد ریاض کو زخمی حالت میں پکڑلیا ، نیوکراچی صنعتی ایریا پولیس نے عبدالحلیم اور ولایت کو گرفتار کیا ، اتحاد ٹاؤن پولیس نے عارف محمود ، پاکستان بازار پولیس نے9منشیات فروش، رضویہ پولیس نے8منشیات فروش ، عزیز آباد پولیس نے بھتہ خور رسول بخش،بلدیہ سے اسٹریٹ کریمنل محمد رفیق اور محمد عمران، تیموریہ سے آصف رضا اور سعید ، اجمیر نگری سے کار و موٹر سائیکل لفٹر فقیر محمد ، اتحاد ٹاؤن سے بھتہ خور محمد رفیق و دیگر کو گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں