9مئی واقعات خیبرپختونخوا میں دہشگردی کی 18 ایف آئی آر درج 809 افراد گرفتار
خیبرپختونخوا پولیس کے اسلام آباد پی ٹی آئی کے سابق وزرا اور اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے
خیبرپختونخوا میں پرتشدد مظاہروں سے متعلق دہشتگردی کی 18 ایف آئی آرز درج ہیں جبکہ مجموعی طور پر دہشتگردی کے مقدمات میں 809 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق دہشتگری کے مقدمات میں سابق صوبائی وزرا اور سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں، پشاور ریجن میں 5، کوہاٹ ریجن میں 4 جبکہ مردان ریجن میں دہشتگری کی 3 ایف آئی آرزدرج ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پشاورمیں 267، مردان میں 216 کوہاٹ میں 114 افراد کو گرفتار کیا گیا، ایف آئی آرزمیں نامزد تمام صوبائی وزرا اوربیشتراراکین اسمبلی 9 مئی سے روپوش ہیں۔
دریں اثنا خیبرپختونخوا پولیس کے اسلام آباد پی ٹی آئی کے سابق وزرا اور اراکین پارلیمنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے۔ انسداد دہشتگری کی دفعات کے تحت درج مقدمات میں گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس سے بھی رابطہ کر لیا گیا۔
سابق صوبائی وزیر کامران بنگش ،تیمور جھگڑا ، فضل الٰہی ، سابق ایم این اے شوکت علی سمیت تیس سے زائد رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی آر میں نامزد سابق ممبران اسمبلی کے بیرون ملک فرار ہونے کے خدشے کے پیش نظر ائیر پورٹس کو آگاہ کر دیا گیا۔