وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرادری تین روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچ گئے

وزیرخارجہ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے

فوٹو: ایکسپریس

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزریرخارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر آزاد کشمیر پہنچ گئے جہاں وہ اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان جی ٹوئنٹی کا اجلاس مقبوضہ کشمیر میں کروارہا ہے، مجھے آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ ایک کانفرنس کا انعقاد کرکے وہ مقبوضہ کشمیر کی آواز کو دباسکتے ہیں، ہم ان کو غلط ثابت کریں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستان کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ دنیا میں کوئی اہم کردار ادا کرسکے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد جموں و کشمیر نے مجھے ضلع باغ میں احتجاجی جلسے کی بھی دعوت دی ہے۔

قبل ازیں مظفرآباد پہنچنے پرپاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین قانون ساز اسمبلی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔
Load Next Story