وزیراعظم شہبازشریف کا سراج الحق کو ٹیلی فون نیک تمناؤں کا اظہار

خودکش حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم کی امیر جماعت اسلامی کو یقین دہانی


ویب ڈیسک May 21, 2023
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کرکے انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے سراج الحق سے گفتگو میں کہا کہ الحمدللہ کہ آپ خود کش حملے میں محفوظ رہے، دہشت گردی کی ہر قسم کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو یقین دہانی کرائی کہ ژوب میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی کے لئے نیک تمناﺅں اور خودکش حملے میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا، امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور فون کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سراج الحق کی خیریت دریافت کی اور محفوظ رہنے پر اظہار تشکر کیا، دونوں رہنماؤں نے ملک میں بدامنی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

قیصر شریف کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہے، تحقیقات مکمل ہوتے ہی زمہ داروں کا تعین جلد کرلیا جائے گا، واقعے کے ملوث عناصر سے متعلق آگاہ کریں گے۔

سراج الحق نے کہا کہ زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، میری زندگی اقامت دین کی جدوجہد کے لیے وقف ہے، خودکش دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کی ہے سب حوصلے میں ہیں، امن قائم کرنے کے لیے بلوچستان پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |