کراچی ہاکس بے پر نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ پپو ولد گانگو ہوئی ہے


May 21, 2023
فائل فوٹو

ہاکس بے پر نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی کی بحری خدمات کی ٹیم کے مطابق ریسکیو آپریشن کرکے نوجوان کی لاش نکال لی گئی ہے۔ ایدھی ٹیم کے مطابق سہنرا پوائنٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان کو ڈوبنے سے بچایا گیا ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔

ایدھی ٹیم کے مطابق بے ہوش ہونے والے نوجوان کو سول اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ پپو ولد گانگو ہوئی ہے جبکہ بے ہوش ہونے والے نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں