خورشید شاہ کے خلاف انتخابی عذرداری کیس میں سیکریٹری قومی اسمبلی کے ذریعے نوٹس جاری

ناکام امیدوار فنکشنل لیگ کے عنایت اللہ نے دھاندلی کا الزام لگا کر نتائج چیلنج کیے تھے

ناکام امیدوار فنکشنل لیگ کے عنایت اللہ نے دھاندلی کا الزام لگا کر نتائج چیلنج کیے تھے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے این اے 199سکھرکے انتخابی نتائج کے خلاف عذرداری میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو سیکریٹری قومی اسمبلی کے ذریعے نوٹس جاری کردیا۔


ناکام امیدوار فنکشنل لیگ کے عنایت اللہ نے دھاندلی کا الزام لگا کر نتائج چیلنج کیے تھے۔جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل بینچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔کامیاب امیدوار خورشید شاہ کو نوٹس وصول نہ ہونے کے باعث عدالت نے انھیں دوبارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ عام طریقہ کارکے علاوہ سیکریٹری قومی اسمبلی کے ذریعے نوٹس وصول کیا جائے،کیس کی مزید سماعت 8 مئی کو ہوگی۔
Load Next Story