آئرلینڈ میں سانپ کیوں نہیں ہیں

ماضی بعید میں آئرلینڈ برفانی دور (Ice-Age) میں ایک بڑے زمینی ٹکڑے سے منسلک تھا

[فائل-فوٹو]

کہا جاتا ہے کہ ماضی میں آئرلینڈ کے معروف پادری سینٹ پیٹرک نے اپنی کراماتی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ملک سے تمام سانپوں کو سمندر میں بھگا دیا تھا، ایک کہانی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔


حقیقت یہ ہے کہ آئرلینڈ میں کبھی کوئی سانپ تھا ہی نہیں، اور یہاں سانپ موجود نہ ہونے کی وجہ وہی ہے جو امریکی ریاست ہوائی، آئس لینڈ، نیوزی لینڈ، گرین لینڈ یا اینٹارکٹیکا میں سانپوں کی غیرموجودگی کی وجہ ہے۔



ماضی بعید میں آئرلینڈ برفانی دور (Ice-Age) میں ایک بڑے زمینی ٹکڑے سے منسلک تھا۔ چونکہ آب و ہوا سرد تھی، لہٰذا رینگنے والے سرد خون جانداروں کے لیے یہ جگہ ناقابل رہائش تھی۔


تقریباً 10,000 سال پہلے آخری برفانی دور کے خاتمے کے بعد گلیشیئرز پگھلے جس کے نتیجے میں آئرلینڈ زمینی ٹکڑے سے الگ ہوا اور گلیشیئرز پگھلنے پر ٹھنڈے پانی نے آئرلینڈ اور پڑوسی خطوں کے درمیان خلا کو پُر کیا۔


اس موقع پر دوسرے جانور جیسے جنگلی سؤر، لنکس (بلی کی ایک قسم)، بھورے ریچھ اور یہاں تک کہ عام چھپکلی وقت سے پہلے آئرلینڈ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے لیکن بدقسمتی سے سانپوں نے یہ موقع گنوا دیا۔

Load Next Story