سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے کے بعد اورنگی ٹاؤن سے 3 ڈکیت گرفتار

ملزمان 16 مئی کو ناظم آباد میں باربر شاپ پر ڈ کیتی کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے

پولیس اور رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی (فوٹو فائل)

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اوراسٹر یٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان نے مورخہ 16 مئی 2023 کو ناظم آباد کے علاقے میں باربر شاپ پر ڈ کیتی کی تھی جس میں شاپ کے باہر بیٹھے ہوئے افراد سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔


واقعہ کی سی سی ٹی وی فو ٹیج سوشل میڈ یا پر وائرل ہو ئی تھی جس پر رینجرز اور پو لیس نے تکنیکی ذرائع کا استعمال کر تے ہوئے ملزمان کو اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاؤن، نا ظم آباد، سائیٹ اور گردونواح میں ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی 70 سے زائد وارداتوں میں 130 موبائل فون اور مبلغ 5 لا کھ روپے نقدی لو ٹنے میں ملو ث ہیں۔

گرفتار ملزمان میں ہدایت الر حمٰن عر ف کو ٹے، سلیمان عرف پی کے اور شاداب خان شامل ہیں جن کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔
Load Next Story