سگریٹ ٹیکس اضافہ حکومت کو200 ارب روپے وصولی کی توقع

بیماریوں سے خزانے کو 620 ارب کا نقصان، ایک فیصد سگریٹ چھوڑنے پر مجبور


Numainda Express May 22, 2023
ملک میں 31 ملین افراد عادی، ہر سال 3 لاکھ 37 ہزار اموات ہو رہی ہیں، رپورٹ ۔ فوٹو: فائل

سگریٹ انڈسٹری پر حالیہ ٹیکسوں میں اضافے سے حکومت کو رواں سال تقریباً 200 ارب روپے ٹیکس وصول ہونے کی توقع ہے۔

گزشتہ مالی سال میں تمباکو کی صنعت سے 148 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس وصول کیا گیا تھا، پاکستان میں تمباکو نوشی سے ہر سال 3 لاکھ 37 ہزار 5 سو اموات ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 31 ملین بالغ تمباکو استعمال کرنے والوں میں سے، ہر 94 میں سے ایک تمباکو نوشی کرنے والا سگریٹ کی قیمتوں میں زیادہ ٹیکس کے ساتھ اضافے کی وجہ سے سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور ہے اور بچت کو خوراک، تعلیم اور سہولیات کی ادائیگی جیسی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کیلیے خرچ کرتا ہے۔

تحقیقی مطالعے کا عنوان ''تمباکو پر زیادہ ٹیکس پاکستان میں سگریٹ کی فروخت کم کرنے میں مدد کرتا ہے'' تھا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پشاور میں زمینی سروے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں نمایاں اضافے کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبورکیا گیا جو اس سال فروری میں 146 فیصد سے 154 فیصد تک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں