مسجد الحرام میں مطاف کی توسیع کے منصوبے سعودی پورٹیکو کا اعلان

سعودی پورٹیکوس کی تکمیل سے ہر گھنٹے میں ایک لاکھ سات ہزار عبادت گزار طواف کرسکیں گے


ویب ڈیسک May 22, 2023
سعودی پورٹیکوس کی تکمیل سے ہر گھنٹے میں ایک لاکھ سات ہزار عبادت گزار طواف کرسکیں گے

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس نے المطاف توسیع منصوبے کے متعلق شاہی فرمان کا اعلان کردیا۔

مسجد الحرام میں سعودی توسیعی منصوبے کا نام "سعودی پورٹیکو" رکھا گیا ہے جس کی تکمیل سے ہر گھنٹے میں ایک لاکھ سات ہزار عبادت گزار طواف کرسکیں گے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس کا کہناتھا کہ سعودی پورٹیکوس (سائبان )مسجد الحرام میں المطاف کی توسیع کے منصوبے پر مشتمل ہے۔

منصوبہ بانی امام شاہ عبد اللہ کا وژن تھا ۔ کام 1375ھ میں شاہ سعود کے دور میں شروع ہوا۔ تعمیر اور توسیع شاہ فیصل اور شاہ خالد کے دور حکومت میں جاری رہی۔

آخر کار شاہ فہد کے دور میں اس کی تکمیل ہوئی۔ مسجد الحرام کی تیسری سعودی توسیع، جو اس کی تاریخ میں سب سے بڑی ہے، پورٹیکوس کی توسیع کے منصوبے پر مشتمل ہے۔

الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس کا کہناتھا کہ منصوبے کا مقصد خانہ کعبہ کی سطح کے طواف کے علاقے کو وسعت دینا ہے، تاکہ ہر گھنٹے میں 107,000 سے زیادہ نمازیوں کو طواف کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔

سعودی پورٹیکو" پروجیکٹ اپنی متعدد منزلوں کے ذریعے عبادت گزاروں کو طواف کرنے کے لیے زیادہ جگہ فراہم کرتا ہے اس طرح طواف کرنے والے و نمازی مختلف منزلوں سے خانہ کعبہ کو براہ راست دیکھ سکیں گے۔ اور منصوبہ انجینئرنگ کے اعلیٰ ترین ، معیار کے مطابق انجام دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں