بھارتی اداکارہ خطرناک ٹریفک حادثے میں ہلاک

اچانک بریک لگنے پر اداکارہ بائیک سے گِر پڑیں اور پیچھے آنے والے ٹرک کی زد میں آگئیں


ویب ڈیسک May 22, 2023
(فوٹو؛ انٹرنیٹ)

بھارتی بنگالی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سوچندرا داس گپتا خطرناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ سوچندرا داس گپتا شوٹنگ سے واپسی اپنے والد کے گھر جارہی تھیں جس کیلئے اُنہوں نے آن لائن بائیک رائیڈ کی تاہم راستے میں ان کی بائیک کو حادثہ پیش آگیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی بائیک کے سامنے ایک سائیکل آگئی تھی بائیک رائیڈر نے اچانک بریک لگایا تو اداکارہ بائیک سے گِر پڑیں اور پیچھے آنے والے ٹرک کی زد میں آگئیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تاہم اداکارہ جائے وقوع پر ہی دم توڑ گئیں۔

سوچندرا داس گپتا کی ناگہانی موت پر بنگالی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں