عمران خان نے زلفی بخاری سمیت بیرون ملک موجود رہنماؤں کو واپس آنے سے روک دیا
جب تک پارٹی کے معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں، عمران خان کی رہنماؤں سے گفتگو
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے زلفی بخاری سمیت بیرون ملک موجود رہنماؤں کو واپس آنے سے روک دیا۔
عمران خان سے بیرون ملک مقیم رہنماؤں کا رابطہ ہوا جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔
تحریک انصاف کے اوورسیز کے رہنما مخدوم طارق، زلفی بخاری اور شہباز گل سمیت دیگر کو دو ہفتے کے لیے واپس نہ آنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ جب تک پارٹی کے معاملات ٹھیک نہیں ہوتے آپ وطن واپس نہ آئیں کیونکہ پاکستان واپس آنے کی صورت میں آپ کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
قیادت کی جانب سے حکم ملتے ہی تمام رہنما وطن واپس آئیں گے۔ رہنما تحریک انصاف مخدوم طارق اور شہباز گل نے بھی رواں ہفتے واپسی کا اعلان کر رکھا تھا۔