اداکارہ سارہ علی خان کی خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ پر حاضری ویڈیو وائرل
سارہ علی خان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں
بھارتی اداکارہ سارہ علی خان خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری کیلئے پہنچ گئیں۔
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بڑی صاحبزادی سارہ علی خان اپنی فلم کی ریلیز سے قبل خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر حاضری کیلئے اجمیر پہنچ گئیں۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں درگاہ پر چادر چڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اس موقع پر سبز رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا ہے۔ درگاہ پر سارہ کی موجودگی کا سُن کر مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور انہیں خوب سراہا۔
سوشل میڈیا پر جہاں مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی تصاویر کو پسند کیا جارہا ہے وہیں انتہا پسند ہندو سارہ علی خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)
بھارت کے شہر اجمیر میں واقع خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر دور دراز سے مسلمانوں سمیت ہندو بھی حاضری دیتے ہیں جبکہ بالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارز بھی درگاہ پر حاضری کیلئے آتے ہیں۔
یاد رہے کہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی آنے والی کامیڈی اور رومانوی فلم 'زرا ہٹ کے زرا بچ کے' کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اداکارہ پہلی مرتبہ کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔