ای سی سی کااجلاس آج ہوگاپٹرولیم مصنوعات پرآئل کمپنیوں ڈیلرزکے مارجن میں اضافے کی منظوری کاامکان

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج ڈیلرزکے مارجن میں اضافہ سمیت5 نکاتی ایجنڈے کاجائزہ لے گی۔


Irshad Ansari April 25, 2014
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج ڈیلرزکے مارجن میں اضافہ سمیت5 نکاتی ایجنڈے کاجائزہ لے گی۔ فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اورڈیلرزکے مارجن میں اضافہ اور آلوکی درآمدپر عائد تمام ٹیکس ختم کرنیکی منظوری دینے سمیت5 نکاتی ایجنڈے کاجائزہ لے گی۔

وزارت خزانہ ذرائع نے بتایااجلاس میں پٹرولیم مصنوعات پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکے مارجن میںاضافے کی منظوری دیئے جانیکاامکان ہے، اس اضافے کامطالبہ گزشتہ کافی عرصہ سے کیاجارہا ہے مگرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ممکنہ ردعمل کے خوف سے حکومت نے منظوری نہیں دی اوراب چونکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اورڈالرکی قدرکم ہورہی ہے جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے اس لئے حکومت آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرزکے مارجن میں اضافہ کرناچاہتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں