امریکا 16سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلقات پر استانی گرفتار

38 سالہ ٹریسی وانڈر ہولسٹ ریاضی پڑھاتی ہیں اور دو بار ’ٹیچر آف دا ایئر‘ کا اعزاز بھی ملا تھا


ویب ڈیسک May 22, 2023
امریکا میں ریاضی کی استانی طالبعلم کیساتھ جنسی زیادتی پر گرفتار؛ فوٹو: ٹوئٹر

امریکا میں اپنے ہی شاگرد کے ساتھ کئی بار خفیہ طور پر جسمانی تعلقات قائم کرنے اور اپنے ساتھ جنسی عمل پر اکسانے کے الزام میں 38 سالہ استانی کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق گرفتار ہونے والی 38 سالہ ٹریسی وانڈر ہولسٹ اپنے اسکول میں ریاضی کی قابل اور مقبول ترین استانی ہیں جنھیں 'ٹیچر آف دا ایئر' کا اعزاز بھی ملا تھا اور 2020 میں ان کی سالانہ تنخواہ ایک لاکھ نو ہزار ڈالر تھی۔

16 سالہ طالب علم جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کے والدین نے لیڈی ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی اور ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے تھے جس پر پولیس نے ٹریسی وانڈر ہولسٹ کو گرفتار کرلیا۔

تفتیشی افسر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ استانی کے دیگر طالب علموں کے ساتھ بھی جنسی تعلقات ہوسکتے ہیں۔زیادتی کے شکار طلبا استانی کے خلاف سامنے آئیں اور گواہی دیں۔

بعد ازاں ٹیچر ٹریسی کو 30 ہزار ڈالر کے عوض مرکزی حراستی مرکز سے ضمانت پر رہا کردیا تاہم انھیں عدالت میں لازمی پیش ہونا ہوگا اور شہر سے باہر جانے سے قبل پولیس کو آگاہ کرنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں