آزاد کشمیراسمبلی میں جی 20 اجلاس کے مقبوضہ کشمیرمیں انعقاد کیخلاف قرارداد منظور

بھارت جتنی چاہے کانفرنس کروا لے تاریخ کا دھارا بدل نہیں سکتا، وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق


ویب ڈیسک May 22, 2023
—فائل فوٹو

آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جی ٹونٹی اجلاس کے مقبوضہ کشمیرمیں انعقاد کے خلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظورکرلی گئی۔

وزیر اعظم آزادکشمیرچودہری انوار الحق کا نے کہا کہ بھارت جتنی چاہے کانفرنس کروا لے تاریخ کا دھارا بدل نہیں سکتا، مقبوضہ کشمیر پر قبضہ برقرار رکھنے کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے۔

علاوہ ازیں قائد حزب اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ پر چین اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس سے پیپلزپارٹی کے صدر چوہدری یاسین، مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر، مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔