9 مئی کے واقعات کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد کثرت رائے سے منظور

نو مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد کیخلاف فوجی ایکٹ اور سول سیکریٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، قرارداد


ویب ڈیسک May 22, 2023
(فوٹو فائل)

قومی اسمبلی میں نو مئی کے واقعات کے خلاف قرار داد کثرت رائے سے مںظور کرلی گئی۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سانحہ نو مئی کے واقعات کے خلاف قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ نو مئی کے تمام مقدمات موجودہ قوانین کے تحت چلیں گے۔

قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ نومئی کو دل دہلا دینے والے شرمناک واقعات پیش آئے، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نومئی کے واقعات میں ملوث عناصر، ان کے معاون اور مددگاروں کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ، انسداد دہشت گردی ایکٹ اور مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کے واقعات سے دنیا بھر میں پاکستان کا تشخص متاثر ہوا، ایوان مسلح افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد پر ووٹنگ کروائی جس پر ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے مںظور کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |