شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے دو اسکولوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا

میر علی میں قائم دو گرلز مڈل اسکولوں کو ایک ایک کر کے دھماکا خیز مواد سے اڑایا گیا


ویب ڈیسک May 22, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے دو اسکولوں کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم افراد نے میر علی میں قائم دو گزر مڈل اسکولز کو وقفے وقفے سے باردوی مواد سے اڑایا۔

مذکورہ کارروائی کے بعد علاقہ مکین بہت زیادہ خوف کا شکار ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے دونوں اسکولوں کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز نے میر علی میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔