پاکستان کی درخواست پر ایپل نے ایپ اسٹور سے 10 ایپس ہٹادیں

ایپل نے مجموعی طور پر 1474 ایپلی کیشنز مختلف حکومتوں کی درخواستوں پر ایپ اسٹور سے ہٹائیں


ویب ڈیسک May 22, 2023

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے پاکستان کی درخواست پر 10 ایپلی کیشنز ایپ اسٹور سے ہٹا دیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والی 2022 کی ایپ اسٹور ٹرانسپرینسی رپورٹ کے مطابق ایپل نے مجموعی طور پر 1474 ایپلی کیشنز مختلف حکومتوں کی درخواستوں پر ایپ اسٹور سے ہٹائیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایپل نے چین کی درخواست پر 1435، بھارت کی درخواست پر 14، پاکستان کی درخواست پر10 اور روس کی درخواست پر سات ایپس کو ان ممالک کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ایپ اسٹور سے ہٹایا۔

ایپل کو دنیا بھر سے ایپ ہٹائے جانے کے لیے 18 ہزار 412 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سب سے زیادہ چین کی جانب سے 5 ہزار 484 درخواستیں تھیں۔

ایپ اسٹور پر رجسٹرڈ ایپل ڈیویلپرز کی کُل تعداد 3 کروڑ 69 لاکھ 74 ہزار 15 تھیں جبکہ 2022 میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایپل نے 4 لاکھ 28 ہزار 487 ڈیویلپرز اکاؤنٹ کو ختم کیاگیا۔

گزشتہ ہفتے ایپل نے بتایا تھا کہ ایپ اسٹور نے 2022 میں 2.09 ارب ڈالر سے زائد کی ممکنہ دھوکا دہی کی ٹرانزیکشن کو روکا، 39 لاکھ چوری شدہ کریڈٹ کارڈ کو بلاک کیا اور دوبارہ ٹرانزیکشن کرنے والے 7 لاکھ 14 ہزار اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی۔

درخواست کرنے والے دیگر ممالک میں ترکیے، بلغاریہ، قبرص، ہانگ کانگ، اٹلی، لیٹویا اور نائجیریا شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔