ڈپریشن کے متعلق بیان پر نوازالدین صدیقی کو ٹرولنگ کا سامنا

نوازالدین صدیقی کا تعلق اتر پردیش کے ڈسٹرکٹ مظفرنگر کے ایک چھوٹے سے دیہات بدھانہ سے ہے

فوٹو : فائل

بالی وڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں کہا تھا کہ انہیں ڈپریشن کی بیماری کے متعلق شہر آکر علم ہوا اور دیہات میں اس بیماری کا کوئی تصور نہیں ہے۔

ڈپریشن کے متعلق اداکار کے بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، جہاں کچھ لوگوں نے نوازالدین صدیقی سے اتفاق کیا وہیں لوگوں کی بڑی تعداد کو یہ بیان پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکار کی ٹرولنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں : دیہات میں کسی کو ڈپریشن نہیں ہوتا، نوازالدین صدیقی


ایک ٹویٹر صارف نے اداکار کو مخاطب کرکے لکھا کہ انہیں اپنی اداکاری پر دھیان دینا چاہئے اور ان موضوعات پر گفتگو نہیں کرنی چاہئے جن کے متعلق وہ کچھ نہیں جانتے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ اگر گاؤں میں لوگوں کو ڈپریشن نہیں ہوتا تو پھر بڑی تعداد میں کسان خودکشیاں کیوں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی کا تعلق اتر پردیش کے ڈسٹرکٹ مظفرنگر کے ایک چھوٹے سے دیہات بدھانہ سے ہے۔

 
Load Next Story