پاکستان کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں چوہدری شجاعت

میں اور چوہدری سروسر سیاسی استحکام کیلیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، سربراہ ق لیگ


ویب ڈیسک May 22, 2023
فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے وکلاء کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

وکلاء کے وفد نے سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن رانا نعیم سرور کی سربراہی میں ملاقات کی، سابق چیف جسٹس آف پاکستان شیخ ریاض احمد اور سابق جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اسد منظور بٹ وفد میں شامل تھے۔

وفد نے جمہوریت کیلئے چوہدری شجاعت حسین کی خدمات کو سراہا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل مذاکرات ہیں، میں اور پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔