دھرمندر کا سلمان خان کے ’چلبل‘ پانڈے کردار سے متعلق دلچسپ انکشاف
ٹویٹر پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے دھرمیندر نے بتایا کہ خود سلمان خان ان کے سامنے یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ 'چلبل پانڈے' کا کردار فلم 'پراتگیہ' میں ان کے پولیس کردار سے متاثر تھا۔
اسی کی دہائی میں بننے والی فلم 'پرتگیہ' میں دھرمیندر نے ایک پولیس والے کا کردار ادا کیا تھا جس میں وہ اپنے والدین کی موت کا بدلہ لیتے ہیں۔
Yes dear, even Salman told me that he was very much inspired by that character of mine . Friends, it happens i wanted to play Dalip Sahab's role (Devdas and Salim in Mughal e Aazim ) Following Dreams is everyone's dream 🙏.
دھرمیندر کی فلم میں ہیما مالینی اور اجیت نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے اور فلم کو متعدد مزاحیہ مناظر کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔
87 سالہ اداکار اپنی اگلی فلم 'روکی اور رانی کی پریم کہانی' میں نظر آئیں گے جسے کرن جوہر نے بنایا ہے اور وہ رواں برس جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔