سسر نے بہو کے شادی سے انکار پر 6 سالہ پوتے کو قتل کردیا

واقعہ گجرپورہ میں پیش آیا، مقتول کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج


ویب ڈیسک May 22, 2023
فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے گجر پورہ میں دادا نے بہو کے شادی سے انکار پر 6 سالہ پوتے کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرپورہ میں 6 سالہ بچے غلام مصطفیٰ کو اُس کے دادا نے اغوا کے بعد قتل کیا، جس کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزم نذیر اپنی بہو کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنا چاہتا تھا، جس کے لیے ملزم نے بیٹے کو بہو کو طلاق دینے اور خود بہو سے شادی کرنے کے لئے پوتے کو اغوا کیا۔

مدعی کے مطابق بات نہ ماننے پر سفاک ملزم نے 6 سالہ پوتے کو اغوا کے دوران قتل کیا اور لاش پھینک دی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔