امن و امان کی نازک صورتحال راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

دفعہ 144 نفاذ میں 28 مئی تک توسیع کی جبکہ 22 مئی تک دفعہ 144 نافذ تھی

—فائل فوٹو

راولپنڈی میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔


ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 نفاذ میں 28 مئی تک توسیع کی جبکہ 22 مئی تک دفعہ 144 نافذ تھی۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں ہرقسم کے سیاسی و مذہبی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

علاوہ ازیں راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ راولپنڈی خواتین بچوں اور آرمی کے اہلکاروں کو موٹرسائیکل ڈبل سواری کی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی لائسنس ہتھیاروں کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی۔
Load Next Story