کراچی ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم سوئیڈن سے گرفتار

بیرون ملک موجود ملزم خرم نثار کی گرفتاری 6 ماہ بعد ممکن ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک May 22, 2023
—فائل فوٹو

گزشتہ برس نومبر میں ڈیفنس میں پولیس اہلکار عبد الرحمان کو قتل کرنے والا ملزم خرم نثار سوئیڈن سے گرفتار کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب کو ڈیفنس فیز 5 میں کار سوار ملزم خرم نثار نے فائرنگ کرکے شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کو قتل کردیا تھا جس کے بعد وہ سوئیڈن فرار ہوگیا تھا۔

اس معاملے پر غیرمعمولی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق سوئیڈش پولیس خرم نثار کو سوئیڈن سے گرفتار کیا جبکہ بیرون ملک موجود ملزم خرم نثار کی گرفتاری 6 ماہ بعد ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم خرم نثار کی گرفتاری سے قبل سوئیڈش پولیس کی ٹیم کراچی بھی آئی تھی اور ملزم کے خلاف درج مقدمے اور قتل سے متعلق تمام تفصیلات سوئیڈش حکام کو فراہم کی گئی تھیں۔

اسد رضا کے مطابق ملزم کو گرفتار کرانے میں وزارت خارجہ اور انٹرپول نے بھی کردار ادا کیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔