بھارتی اداکار ادیتیہ سنگھ راجپوت کی لاش کمرے سے برآمد

ایم ٹی وی کی ریئلٹی ڈیٹنگ شو ’اسپلٹس ولا‘ مین شرکت کے بعد ادیتیہ سنگھ پورے انڈیا میں مشہور ہوگئے تھے

فوٹو : فائل

بھارت کے معروف ریئلٹی اسٹار اور ماڈل اداکار ادیتیہ سنگھ راجپوت اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔


میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کی لاش ممبئی شہر کے اندھیری اپارٹمنٹ کے باتھ روم سے ملی ہے۔



اداکار کے دوست نے بلڈنگ چوکیدار کے ساتھ ادیتیہ سنگھ کو ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔


بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کی موت منشیات کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہوئی ہے۔


ایم ٹی وی کی ریئلٹی ڈیٹنگ شو 'اسپلٹس ولا' مین شرکت کے بعد ادیتیہ سنگھ پورے انڈیا میں مشہور ہوگئے تھے۔


Load Next Story