سری لنکن کرکٹ چیف بھارت میں ایشیاکپ پر بھی بات کریں گے

ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا،1 ہفتے میں کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے،شامی سلوا


Sports Reporter May 23, 2023
ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا،1 ہفتے میں کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے،شامی سلوا۔ فوٹو: فائل

سری لنکن کرکٹ چیف دورہ بھارت میں ایشیاکپ کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

سری لنکن کرکٹ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے والے شامی سلوا خصوصی دعوت پر آئی پی ایل پلے آف میچز دیکھنے کیلیے بھارت پہنچ رہے ہیں، دیگر آفیشلز بھی ساتھ ہوں گے۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے قیام کے دوران ایشیاکپ کے مستقبل پربھی بات ہوگی،ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا مگر امید ہے کہ ایک ہفتے میں کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ ''ہائبرڈ ماڈل'' کا منصوبہ جان پکڑنے لگا

یاد رہے کہ پی سی بی نے ایشیاکپ کی میزبانی ممکن بنانے کیلیے ہائبرڈ ماڈل کی تجویز پیش کررکھی ہے،اس کے تحت چارمیچز پاکستان، باقی کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے،بھارت کسی ایک نیوٹرل وینیو پر پورا ٹورنامنٹ کروانے کی ضد پر اڑا ہوا ہے۔

دوسری جانب اس کی یہ خواہش ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ کھیلنے کیلیے بھارت آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں