خاران میں سی ٹی ڈی دفتر کے قریب دستی بم کا دھماکا
نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوئے، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، کوئی نقصان نہیں ہوا، پولیس
بلوچستان کے علاقے خاران میں انسداد دہشت گردی فورس کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خاران میں نامعلوم افراد سی ٹی ڈی دفتر کے باہر دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دستی بم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ املاک کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے کے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوئے جبکہ پولیس اور فورسز نے آکر علاقے کا گھیراؤ کر کے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔
بعد ازاں اطراف دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔