شفیق تنولی پر حملے میں طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے پولیس

عابد مچھڑ گروپ اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ شفیق تنولی پر حملہ کر چکا ہے، ایس آئی یو پولیس


ویب ڈیسک April 25, 2014
گزشتہ روز پرانی سبزی منڈی میں ہونے والے خود کش دھماکہ میں انسپکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سبزی منڈی خود کش دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی شفیق تنولی پر حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے۔

ایس آئی یو پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق تنولی پر حملے کے شواہد مل گئے ہیں، حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے، عابد مچھڑ گروپ اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ شفیق تنولی پر حملے کر چکا ہے، اس بار باقاعدہ ریکی کر کے شفیق تنولی کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ کے مزید پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں خود کش دھماکہ میں اے ایس آئی شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ حملہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں