امریکی ریاست میں جائیداد خریدنے پر پابندی چینی شہریوں نے مقدمہ دائر کردیا

قانون فوجی تنصیبات اور دیگر حساس ادارتی تعمیرات کے قریب زمینوں پر لاگو ہوتا ہے

[فائل-فوٹو]

امریکی ریاست فلوریڈا میں رہنے والے چینی شہریوں کے ایک گروپ نے جائیداد خریدنے کے نئے قانون کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قانون فوجی تنصیبات اور دیگر حساس ادارتی تعمیرات کے قریب زمینوں پر لاگو ہوتا ہے اور کیوبا، وینزویلا، شام، ایران، روس اور شمالی کوریا کے شہریوں کو بھی متاثر کرتا ہے تاہم چینی شہریوں کو سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔



امریکن سول لیبرٹیز یونین نے دائر کردہ مقدمے کا اعلان کرتے ہوئے پریس ریلیز میں کہا کہ قانون آئین اور فیئر ہاؤسنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایشیائی نسل کے لوگوں کے خلاف امتیازی سلوک کا مظاہرہ کرتا ہے۔


یونین کا مزید کہنا تھا کہ یہ قانون جائیداد خریدنے والے کسی بھی ایسے شخص پر شک کا ایک ناجائز بوجھ ڈالے گا جس کا نام ایشیائی، روسی، ایرانی، کیوبا، وینزویلا یا شامی لگتا ہوگا۔


دائر کردہ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون غیر منصفانہ طور پر چینی لوگوں کو ان کی حکومت کے اقدامات سے مساوی کرتا ہے اور اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ چینی شہریوں کی جانب سے فلوریڈا کی جائیداد خریدنے سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

Load Next Story