مارشل لا جیسی صورتحال ہے ملک آرمی چیف چلا رہا ہے عمران خان

موجودہ آرمی چیف سے مجھے کوئی اختلاف نہیں ان کو ہو تو وہی بتا سکتے ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک May 23, 2023
تشدد ہو تو حکومت کو کریک ڈاؤن کا بہانہ مل جاتا ہے، عمران خان:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بظاہر مارشل لا جیسی صورت حال ہے اور ملک آرمی چیف چلا رہا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بہت کمزور ہوچکی ہے اور بظاہر مارشل لا جیسی صورتحال ہے۔ میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ملک کو آرمی چیف چلا رہا ہے۔ ملک میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے کیونکہ 70 فیصد ووٹ بینک رکھنے والی پارٹی کو ایسے اقدامات سے نہیں روکا جا سکتا۔

مزید پڑھیں: مجھے اور بشریٰ بی بی کو صبح گرفتار کیا جائے تو سب کو پُرامن احتجاج کرنا ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ تشدد ہو تو حکومت کو کریک ڈاؤن کا بہانہ مل جاتا ہے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی ہے۔ بڑے ووٹ بینک والی پارٹیوں کو امن اور الیکشن چاہیے ہوتے ہیں۔ تشدد کا راستہ وہ اختیار کرتے ہیں جو الیکشن سے خوف زدہ ہوں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مجھے کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرسکتی ہے۔ میری گرفتاری کا بڑا امکان ہے۔ موجودہ چیف سے بھی میرا کوئی اختلاف نہیں لیکن وہاں سے کوئی اختلاف ہے تو وہ ہی بتا سکتے ہیں۔ میں فوج پر تنقید اس طرح کرتا ہوں جیسے بچوں پر تنقید کرتا ہوں جس کا مقصد اصلاح کرنا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں