پولیس نے کراچی میں کریکر دھماکے کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا بارودی مواد برآمد

ملزم نےساتھیوں کیساتھ ملکر نیپا چورنگی، گلشن حدید، گلشن اقبال، گلشن معمار اور زمزمہ کلفٹن میں دھماکے کئے، ایس آئی یو


ویب ڈیسک April 25, 2014
ملزم نے 24 جنوری کو 8 اور 31 مارچ کو ہونے والے دو دھماکوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ایس ایس پی فاروق اعوان فوٹو:فائل

پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریکر دھماکے کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کریکر دھماکے کرنے والے آئی ٹی کے ماہر ملزم آصف کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہے کہ ملزم نے سندھ متحدہ محاذ کی ہڑتال کی کال پر اپنے ساتھیوں رمیش کمار، سجاد گوپانگ، کلہوڑو اور سنسار ابڑو کے ہمراہ نیپا چورنگی کے قریب مدرسہ کے باہر، گلشن حدید، گلشن اقبال، گلشن معمار اور زمزمہ کلفٹن میں دھماکے کئے۔

فاروق اعوان کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے گروہ کا سرغنہ ایک ہندو ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ دھماکوں کے لئے بارودی مواد اندرون سندھ سے انیس نامی شخص لاتا تھا جس کے بعد گلشن حدید کا رہائشی ملزم شہزاد منگلو بم بناتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے 24 جنوری کو 8 اور 31 مارچ کو ہونے والے دو دھماکوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ گروہ کی فنڈنگ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں