مصر میں اخوان المسلمون کے 6 رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

رہنماؤں کو قومی سلامتی کیخلاف کام کرنے کے الزام پرموت کی سزا سنائی گئی ہے

سزا یافتہ رہنماؤں کو اپیل کرنے کا موقع دیا جائے گا:فوٹو:فائل

مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد البدیع اور ان کے قائم مقام محمود عزت سمیت دیگر6 رہنما=ں کو سزائے موت سنا دی ۔

عرب میڈیا کے مطابق محمد البلتاجی، عمرو زکی، اسامہ یاسین، صفوت حجازی، عصام عبد الماجد اور محمد عبدالمقصود کو بھی موت کی سزا سنائی گئی۔


اخوان المسلمون کے رہنماؤں کو 2021 میں نصر شہر میں دوسری ایمرجنسی کے دوران قومی سلامتی اور مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام پر سزا دی گئی ہے۔

عدلیہ مفتی اعظم مصر کا جواب موصول ہونے کے بعد 20 ستمبر کو ہونے والے سیشن میں مدعا علیہان کے خلاف فیصلہ جاری کرے گی اور فیصلے کے بعد مدعا علیہان کو عدالت سے پہلے فیصلے کے خلاف دو ماہ کے اندر اپیل کرنے کا موقع مل جائے گا۔

 
Load Next Story