مشہور بھارتی فلم ’آر آر آر‘ میں کام کرنے والے ہالی ووڈ اداکار چل بسے

بھارتی فلم کے ہدایتکار سمیت دیگر فنکاروں نے اسٹیونسن کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے

(فائل فوٹو)

ہالی ووڈ کے سینئر اداکار رے اسٹیونسن 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور بھارتی فلم 'آر آر آر' میں ویلن گورنر اسکاٹ کا کردار ادا کرنے والے آئرش اداکار اٹلی میں انتقال کر گئے۔

اسٹیونسن کی موت کس وجہ سے ہوئی اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔
Load Next Story